ڈاکوؤں نے گھر سے 10لاکھ کے زیورت و دیگر اشیاء لوٹ لیں

 ڈاکوؤں نے گھر سے 10لاکھ کے زیورت و دیگر اشیاء لوٹ لیں

ڈاکوؤں نے گھر سے 10لاکھ کے زیورت و دیگر اشیاء لوٹ لیں رمضان کے ڈیرہ سے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران گزشتہ شب چار نامعلوم ڈاکوؤں نے نصیر پور کلاں کے شہزاد اسلم کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور گھر سے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورت،نقدی و دیگر اشیاء لوٹ کر لے گئے ،جبکہ مٹھہ لک کی رہائشی زبیدہ بی بی کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کی گندم،جوہر کالونی کے محمد عمران،104شمالی کے محمد آصف،سلطان ٹاؤن کے اظہر حسین ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے کاشف احمد،اور ساجد احمد کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر،بلاک نمبر10سے خالد حسین ،84شمالی سے نصر حیات،یونیورسٹی روڈ سے اشعر جاویدکی موٹرسائیکلیں اورجیون وال کے محمد رمضان کے ڈیرہ سے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...