گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال میں شجرکاری مہم کا آغاز

گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال میں شجرکاری مہم کا آغاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ہسپتال کے ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

مہم کے سلسلہ میں ایم ایس ڈاکٹر انیلا اعظم نے ہسپتال میں پودا لگایا۔اس موقع پر ڈاکٹر انیلا اعظم نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی، صاف ہوا کی فراہمی اور صحت مند ماحول کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری مریضوں، لواحقین اور طبی عملے کے لیے بہتر، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور حفاظت بھی انتہائی ضروری ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے شجرکاری کو فروغ دینے اور لگائے گئے پودوں کی نگہداشت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔مہم کے دوران ہسپتال کے دیگر حصوں میں بھی مزید پودے لگانے اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...