15 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کا الزام،2ملز موں کیخلاف مقدمہ

15 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کا  الزام،2ملز موں کیخلاف مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چک 30 جنوبی میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر راستے میں ہراساں کرنے ، گلے سے پکڑنے اور کپڑے پھاڑنے کے الزام میں پولیس نے دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کو دی گئی درخواست میں لڑکی کے والد نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی پڑھنے کے لیے گھر سے نکلی تو محمد نصیر اور غلام عباس نے مبینہ طور پر راستے میں اسے ہراساں کیا اور گلے سے پکڑ کر اس کے کپڑے پھاڑ دئیے ۔متاثرہ لڑکی کے والد کا الزام ہے کہ دونوں ملزمان گزشتہ سات روز سے اس کی بیٹی کو مبینہ طور پر ہراساں کر رہے تھے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے محمد نصیر اور غلام عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...