مدرسے سے واپس آنے والی بچی کو پالتو کتے نے کاٹ لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چک 17 شمالی میں مدرسے سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرکے واپس آنے والی بچی کو مبینہ طور پر کھلے پالتو کتے نے کاٹ لیا، جس کے نتیجے میں بچی کی پنڈلی پر زخم آئے ۔
والد کی درخواست پر پولیس نے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق عنایہ بی بی مدرسے سے واپس گھر آ رہی تھی کہ ثمر عباس کی حویلی کے قریب کھلے پالتو کتے نے مبینہ طور پر اس پر حملہ کردیا اور اسے کاٹ لیا۔ بچی کے شور مچانے پر محمد سہیل اور محمد عدنان موقع پر پہنچے ۔بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ثمر عباس کو کتے کو باندھ کر رکھنے کے لیے پہلے بھی متعدد بار کہا گیا تھا۔، تاہم اس کے باوجود مبینہ طور پر کتے کو کھلا چھوڑا جاتا رہا۔ والد کا الزام ہے کہ کتے کو باندھنے کا مطالبہ کرنے پر ثمر عباس کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جاتی رہیں۔پولیس نے درخواست پر کتے کے مالک ثمر عباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments