ڈمپر سے 150 لٹر ڈیزل چوری، ڈرائیور کو لوٹ لیا

 ڈمپر سے 150 لٹر ڈیزل  چوری، ڈرائیور کو لوٹ لیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پرانے لاہور روڈ پر رہن وال کے قریب دو مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ڈمپر ٹرک سے 150 لٹر ڈیزل نکال کر ڈرائیور سے 20 ہزار روپے نقدی بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور جاوید اقبال کنڈکٹر ناصر کے ہمراہ پتھر لوڈ کرکے سرگودھا سے لاہور جارہا تھا کہ رہن وال کے قریب ڈمپر کا پچھلا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کنارے اترے تو دو مسلح نامعلوم افراد وہاں پہنچ گئے ۔ملزمان نے پسٹل کے زور پر ڈرائیور اور کنڈکٹر کو یرغمال بنا کر ڈمپر کی ٹینکی سے 150 لیٹر ڈیزل نکال لیا اور ڈرائیور جاوید اقبال سے 20 ہزار روپے نقدی بھی چھین لی۔ واردات کے بعد دونوں ملز موں موقع سے فرار ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...