ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ، سرویلینس کا کام تیز کیا جائے : صدر پی ایم اے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صدر پی ایم اے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں، اس لیے ڈینگی سرویلینس کا کام مزید تیز کیا جائے ۔
حکومتی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں تاہم ان اقدامات میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ڈینگی سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم بھی تیز کرے تاکہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرکے خود کو اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ ڈینگی ایک خطرناک بیماری ہے ، تاہم خوفزدہ ہونے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس سے کافی حد تک بچاؤ ممکن ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments