زمیندار پر ملازم کی بیوی سے مبینہ زیادتی کا الزام، مقدمہ درج

زمیندار پر ملازم کی بیوی سے مبینہ  زیادتی کا الزام، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )چک 35 جنوبی میں زمیندار کی جانب سے ملازم کی بیوی کو مبینہ طور پر چاقو کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم علی حیدر نے مبینہ طور پر چاقو دکھا کر مسماۃ (ب) کو خوفزدہ کیا اور اسے ایک کمرے میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق شور واویلا سن کر خاتون کا شوہر موقع پر پہنچا تو ملزم نے مبینہ طور پر کلہاڑی اٹھا لی اور اسے دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...