دکان کو زبردستی تالا لگا کر قبضے کی کوشش، مقدمہ درج
دکان کو زبردستی تالا لگا کر قبضے کی کوشش، مقدمہ درج مختار احمد اور اس کے ساتھیوں نے دکان کو تالا لگایا :نوید علی کی درخواست
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کوٹ مومن میں دکان کو مبینہ طور پر زبردستی تالا لگا کر قبضہ کرنے کی کوشش پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔پولیس کو دی گئی درخواست میں نوید علی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے چونگی نمبر 5 کوٹ مومن میں ایک دکان کرائے پر لے رکھی ہے اور باقاعدگی سے کرایہ ادا کر رہا ہے ۔ اس کے مطابق اس نے دکان میں اپنی جیب سے تقریباً ایک لاکھ روپے بھی خرچ کیے ہیں۔نوید علی نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ شب مختار احمد اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر دکان کو زبردستی تالا لگا کر اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ درخواست موصول ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments