کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، نوجوان زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بائی پاس بھلوال کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا۔
حادثے میں نوجوان شدید زخمی جبکہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی، بتا یا جاتا ہے کہ احمد ضیاء سڑک کراس کر رہا تھا۔ اسی دوران سرگودھا اجنالہ روڈ کی جانب سے آنے والی کوسٹر نمبر 2362-CAG نے مبینہ طور پر تیز رفتاری اور غفلت کے باعث احمد ضیاء کو ٹکر مار دی حادثے میں نوجوان کے سر اور بائیں ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ اس کی موٹر سائیکل بھی کوسٹر کے نیچے آکر تباہ ہوگئی مضروب کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا، جبکہ نامعلوم ڈرائیور کوسٹر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments