زیادتی کا ملزم، ناجائز اسلحہ کے ملزم اور 2 موٹر سائیکل چور گرفتار
میانوالی(نامہ نگار)تھانہ سٹی میانوالی کی کاروائیاں، 1 جنسی زیادتی کا ملزم،1 ناجائز اسلحہ ملزم اور 2 موٹر سائیکل چور گرفتار، اسلحہ آتشیں، 5 موٹر سائیکل برآمد، مقدمات درج۔
دوران چیکنگ عصمت اللہ ولد نور حسن سکنہ کندیاں سے پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا اس کو گرفتار کیا۔جبکہ ایک اور کاروائی میں جنسی زیادتی کرنے والا ملزم سمیع اللہ ولد عالم سکنہ ثناء ٹاؤن کو گرفتار کیا۔ایک اور کاروائی میں دو موٹر سائیکل چور شعیب اسلم ولد محمد اسلم اور محمد عتیق ولد محمد حنیف کو گرفتار کیا۔ دونوں گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش انکشاف پر موٹر سائیکل چوری کے 5 مقدمات میں 5 موٹر سائیکل برآمد کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments