5 میڈیکل سٹوروں کے مالکا ن کو وارننگ، 8کے کیسوں کو ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر

5 میڈیکل سٹوروں کے  مالکا ن کو وارننگ، 8کے کیسوں  کو ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میڈم مہوش نگا ہ، ڈرگ انسپکٹر تحصیل میانوالی و عیسیٰ خیل محمد عامر اور ڈرگ انسپکٹر تحصیل پپلاں اسامہ ابراہیم نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کے مر تکب 17میڈیکل سٹوروں اور فارمیسی مالکا ن کے کیسوں کی سماعت کی اور تما م ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد 05 میڈیکل سٹوروں کے مالکا ن کو وارننگ، سنگین نوعیت کی خلاف ورزی کر نے پر 08 میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر کر دیا،03 میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کی سماعت آئندہ اجلاس تک ملتوی جبکہ ڈرگ انسپکٹر کو ایک میڈیکل سٹور کی دوبارہ انسپکشن کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...