پولٹری فارمز کا قیام، 65 کیسز کی مقررہ ضوابط کے تحت جانچ پڑتال کے بعد اکثریتی منظوری

پولٹری فارمز کا قیام، 65 کیسز کی مقررہ ضوابط کے تحت جانچ پڑتال کے بعد اکثریتی منظوری

تمام منظور شدہ اور زیر تکمیل منصوبوں میں ماحولیاتی قوانین کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے ، ماحولیاتی تحفظ کے تقاضوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ،کمشنر سرگودھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ڈویژن میں پولٹری فارمز کے قیام سے متعلق 65 کیسز کو ماحولیاتی قوانین اور مقررہ ضوابط کے تحت جانچ پڑتال کے بعد اکثریتی منظوری دے دی گئی، اس حوالے سے کمشنر سرگودھا ڈویژن کی سربراہی میں ڈویژنل انوائرمنٹل اپروول کمیٹی نے مختلف منصوبوں کے ماحولیاتی این او سی اور منظوری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا کمیٹی میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، اسسٹنٹ کمشنر جنرل، کمیٹی کے ایکسپرٹ ممبر اور ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی شامل ہیں، کمیٹی نے پولٹری فارمز شیڈز کے کیسز کا ماحولیاتی تقاضوں کی روشنی میں جائزہ لیتے ہوئے منظوری دی،اس موقع پر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام منظور شدہ اور زیر تکمیل منصوبوں میں ماحولیاتی قوانین کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے ، ماحولیاتی تحفظ کے تقاضوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور متعلقہ ادارے منصوبوں کی نگرانی کا عمل مؤثر بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...