نشئی بیٹے کا ضعیف العمر ماں پر بہیمانہ تشدد،مقدمہ درج

نشئی بیٹے کا ضعیف العمر ماں پر بہیمانہ تشدد،مقدمہ درج

نشئی بیٹے کا ضعیف العمر ماں پر بہیمانہ تشدد،مقدمہ درج بیٹا گھر سے سامان بھی چوری کرکے فروخت کردیتا ہے، والدہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نشے کے عادی بیٹے کا ضعیف العمر بیوہ ماں پر بہیمانہ تشدد، گھر کا سامان فروخت کر کے ماں کا جینا محال کر دیا باجوہ کالونی کی ضعیف العمر بیوہ خاتون حمیدہ بیگم نے پولیس کو بتایاکہ وہ عمر رسیدہ اور بیوہ خاتون ہیں جبکہ ان کا بیٹا عرفان مبینہ طور پر نشے کا عادی اور آوارہ ہے ، جو آئے روز انہیں تشدد کا نشانہ بناتا ہے خاتون کے مطابق بیٹا گھر سے سامان بھی چوری کرکے فروخت کردیتا ہے ، جس کے باعث وہ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں اور انہیں اپنی جان کا خطرہ ہے متاثرہ ضعیف العمر خاتون کی مدعیت میں تھانہ کینٹ پولیس نے اسکے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...