دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس

دو گروپوں کے درمیان فائرنگ  سے علاقے میں خوف و ہراس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے مٹیلہ میں دو مسلح گروپوں کے درمیان مبینہ طور پر ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے بھی چھپ کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ فائرنگ کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مزید نفری طلب کرنے پر ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے نجیب گاہرہ گروپ کے 18نامزد اور 8نامعلوم جبکہ نوا ز ہرل گروپ کے 14نامزد اور 10نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...