جابر قریشی قتل کیس میں اہم پیشرفت‘ ایک مشتبہ ملزم گرفتار

جابر قریشی قتل کیس میں اہم پیشرفت‘ ایک مشتبہ ملزم گرفتار

جابر قریشی قتل کیس میں اہم پیشرفت‘ ایک مشتبہ ملزم گرفتارمقتول کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی ،لاش سیم نالہ پنجہ سے برآمد ہو ئی تھی

خوشاب (نمائندہ دنیا )مٹھہ ٹوانہ پولیس نے دو روز قبل قتل ہونے والے جابر قریشی کے اندھے قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک مشتبہ ملزم بشیر اعوان سکنہ بجار کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مقتول کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور گھریلو تنازعات کے باعث بعض افراد سے اختلافات موجود تھے ۔ مقتول کی لاش سیم نالہ پنجہ سے برآمد ہونے کے بعد پولیس نے جدید اور ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور حقائق سامنے آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...