اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگرامور کا تفصیلی جائزہ

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگرامور کا تفصیلی جائزہ

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگرامور کا تفصیلی جائزہ منصوبوں کی تیاری اور معیار، شفافیت اور قواعد و ضوابط کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کے جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، میونسپل آفیسر فنانس اور میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، مالی امور اور شہری سہولیات کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تیاری اور تکمیل میں معیار، شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کو ہر صورت ملحوظِ خاطر رکھا جائے جبکہ شہریوں کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...