ایم ڈی واسا میانوالی کا شکایت سیل اور مختلف فیلڈ ایریاز کا دورہ

ایم ڈی واسا میانوالی کا شکایت  سیل اور مختلف فیلڈ ایریاز کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واسا میانوالی، رضوان اکبر نے شہریوں کی شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے کا جائزہ لینے کے لیے واسا شکایت سیل اور مختلف فیلڈ ایریاز کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے شکایات کے اندراج اور ان پر ہونے والی کارروائی کی براہِ راست نگرانی کی۔دورے کے دوران ایم ڈی واسا نے فیلڈ میں کام کرنے والے سپروائزرز اور ورکرز کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی عملے کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، اس لیے تمام تر حفاظتی (سیفٹی) اقدامات کو سختی سے بروئے کار لایا جائے ۔  

انہوں نے عملے پر زور دیا کہ عوام کی جانب سے موصول ہونے والی ہر شکایت کو بغیر کسی تاخیر کے مقررہ وقت کے اندر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی واسا رضوان اکبر کا کہنا تھا کہ سیوریج و سینی ٹیشن کے مسائل کے عارضی حل کی بجائے انہیں مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے محکمے کو جدید مشینری فراہم کی گئی ہے ، جس کے بھرپور استعمال سے سیوریج اور فراہمیِ آب کے پیچیدہ مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...