انتظامی بنیادوں پر اہم تبادلے اور نئی تعیناتیاں کر دی گئیں
9 پولیس افسران کو مختلف تھانوں اور پولیس لائنز میں تعینات کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس میں انتظامی بنیادوں پر اہم تبادلے اور نئی تعیناتیاں کر دی گئیں، ڈی پی او سرگودھا کی جانب سے جاری احکامات کے تحت 9 پولیس افسران کو مختلف تھانوں اور پولیس لائنز میں تعینات کر دیا گیا۔احکامات کے مطابق انسپکٹر غضنفر عباس کو ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی سے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن، انسپکٹر اسد ادریس کو ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن سے ایس ایچ او تھانہ صدر اور انسپکٹر شعیب سکندر کو ایس ایچ او تھانہ صدر سے پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح سب انسپکٹر امتیاز حسین کو تھانہ بھیرہ سے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی، سب انسپکٹر محمد جاوید کو تھانہ فیکٹری ایریا سے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور اور سب انسپکٹر امتیاز احمد کو ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن سے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی تعینات کیا گیا ہے ،مزید برآں سب انسپکٹر اعجاز اکرام کو انچارج چوکی فاضل آباد، سب انسپکٹر عبدالحفیظ کو تھانہ بھلوال سٹی سے انچارج چوکی ایریا اور سب انسپکٹر محمد حسن کو تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے انچارج چوکی فاضل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،ڈی پی او سرگودھا کی جانب سے تمام افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اور اپنے فرائض ذمہ داری و پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments