نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی پر قابو پایا گیا،غوث محمد نیازی
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں
خوشاب(نمائندہ دنیا) مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی پر قابو پایا گیا، جس کے نتیجے میں ملک میں امن بحال ہوا اور سرمایہ کاری کے لیے ماحول بہتر ہوا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم، افواج پاکستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں۔وہ مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ریاست نے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کیا، جو دہشتگردی کے خلاف ریاست کا متفقہ فیصلہ تھا، وفاقی و صوبائی حکومتوں، افواج پاکستان اور تمام اداروں نے متحد ہوکر دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں کیں۔دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو دوبارہ آباد کرنے اور ان سے مذاکرات کی پالیسی نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو نقصان پہنچایا۔ اُنھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی واپسی دراصل چار سالہ انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا ریورسل تھا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments