زرینہ ایجوکیشن ایلیمنٹری سکول چاہ میانہ میں جشنِ آزادی کے سلسلہ میں تقریب
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) زرینہ ایجوکیشن ایلیمنٹری سکول چاہ میانہ میں جشنِ آزادی کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں اہل علاقہ، والدین اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک، نعت رسولِ مقبول ﷺ اور قصیدہ بردہ شریف سے کیا گیا۔ طلبہ نے ملی نغموں، تقاریر اور مختلف ٹیبلوز کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کیاتقریب کے مہمانِ خصوصی ملک عارف عنایت میکن تھے جبکہ مخدوم محمد اویس مخدوم محمد عون، منشی ملک عمر حیات ملک ذوالفقار علی و دیگر نے خطاب کیا۔ قاضی ملک طارق میکن ڈاکٹر محمد اشرف، خضر حیات شاکر محمد، عابد محمد صفدر اور لیاقت علی ناز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل عنایت میکن نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ۔ نئی نسل کو قیامِ پاکستان کی جدوجہد، قربانیوں اور ملکی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments