افسر شاہی کی عالیشان سرکاری رہائش گاہیں قومی خزانے پر بوجھ
سرکاری کوٹھیوں، ریسٹ ہاؤسز، ڈاک بنگلوں کا منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کرسکا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں افسر شاہی کی عالیشان سرکاری رہائش گاہیں قومی خزانے پر بوجھ بن گئیں ،حکومتی کفایت شعاری ایک طرف اور افسر شاہی کی کئی کئی ایکڑ پر پھیلی عالیشان سرکاری رہائش گاہیں دوسری طرف، اعلیٰ افسران کے زیر استعمال سرکاری کوٹھیوں، ریسٹ ہاؤسز، سرکٹ ہاؤسز، ڈاک بنگلوں اور کیمپ دفاتر کو واپس لے کر نیلام یا عوامی مفاد میں استعمال کرنے کا منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کرسکا، جبکہ ان قیمتی املاک کی دیکھ بھال، مرمت، بجلی، پانی، صفائی، سکیورٹی اور دیگر سہولیات پر قومی خزانے سے بھاری اخراجات کا سلسلہ جاری ہے ،ذرائع کے مطابق سابق حکومت کی ہدایات پر سرگودھا سمیت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں اعلیٰ سرکاری افسران کے زیر استعمال رہائش گاہوں اور دیگر سرکاری املاک کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز سے ہر رہائش گاہ اور عمارت کی لوکیشن، کل رقبہ، استعمال کی نوعیت، کورڈ ایریا، کمروں کی تعداد، عمارت کی حالت، سالانہ اخراجات اور دیگر الائیڈ فیسلیٹیز کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں، تاہم متعدد بار یاد دہانیوں اور ہدایات کے باوجود یہ عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments