مسلح افراد کی گھر میں داخل ہوکر مکان اور دکان پر قبضہ کی کوشش

مسلح افراد کی گھر میں داخل ہوکر مکان اور دکان پر قبضہ کی کوشش

مسلح افراد کی گھر میں داخل ہوکر مکان اور دکان پر قبضہ کی کوششہتھوڑوں سے دیواریں گرانے اور توڑ پھوڑ شروع کردی،عورت پر بھی تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مکان اور دکان پر مبینہ قبضے کی کوشش کے دوران مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر ہتھوڑوں سے دیواریں گرانے اور توڑ پھوڑ شروع کردی، مزاحمت پر میاں بیوی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، موضع ہلال پور کے رہائشی دکاندار عدیل کے مطابق محمد اقبال، میثم، محمد عثمان، باسط علی، عثمان اور 10 نامعلوم افراد اس کے مکان پر آئے ، جن میں بعض افراد پسٹل اور دیگر اسلحہ سے مسلح تھے ۔ درخواست گزار کے مطابق ملزمان نے مکان میں داخل ہوکر ہتھوڑوں سے دیوار گرانا اور توڑ پھوڑ شروع کردی جبکہ باسط علی نے پسٹل لہراتے ہوئے ساتھیوں کو اسے اور اس کی فیملی کو گھر سے نکالنے اور مکان پر قبضہ کرنے کا کہا، جس پر ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اور اس کی اہلیہ کو مارنے پیٹنے اور گھسیٹ کر باہر نکالنے کی کوشش کی۔ شور پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور مداخلت کرکے انہیں چھڑایا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...