پتھر اور ریت پہنچانے والی بھاری گاڑیوں سے سڑکیں تباہ

پتھر اور ریت پہنچانے والی بھاری گاڑیوں سے سڑکیں تباہ

پتھر اور ریت پہنچانے والی بھاری گاڑیوں سے سڑکیں تباہ شاہراہوں پر حادثات بڑھنے لگے درجنوں دیہات کے مکین خطرناک سفر پر مجبور

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) تعمیراتی منصوبوں کے لیے پتھر اور ریت پہنچانے والی بھاری گاڑیوں نے درجنوں رابطہ سڑکوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، مگر سڑکیں ٹوٹنے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے اس پر انتظامیہ، ہائی وے حکام اور سٹون کریشر مالکان ایک دوسرے کی طرف انگلیاں اٹھا رہے ہیں، دوسری جانب گڑھوں میں تبدیل ہونے والی شاہراہوں پر حادثات بڑھنے لگے اور درجنوں دیہات کے مکین روزانہ خطرناک سفر پر مجبور ہیں۔ شاہین آباد سے 19 موڑ روڈ، 123 جنوبی روڈ، بڑانہ روڈ، 127 جنوبی روڈ، 111 جنوبی روڈ سمیت ملحقہ متعدد رابطہ سڑکیں سی پیک اور دیگر تعمیراتی منصوبوں تک پتھر، ریت اور تعمیراتی میٹریل پہنچانے کے لیے مسلسل استعمال ہو رہی ہیں، جس کے باعث ان سڑکوں پر بھاری ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ ہے ،مقامی افراد کے مطابق مذکورہ سڑکوں کی کئی مرتبہ تعمیر و مرمت کی جا چکی ہے ، تاہم تعمیر کے کچھ عرصہ بعد ہی مختلف مقامات پر گہرے گڑھے پڑ جاتے ہیں اور سڑک کی سطح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہے ، صورتحال نے نہ صرف تعمیراتی منصوبوں سے منسلک ٹرانسپورٹ بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کردی ہیں، موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیوں کو گڑھوں سے بچتے ہوئے سفر کرنا پڑتا ہے جبکہ رات کے اوقات میں حادثات کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...