بھائی کے سامنے مسلح افراد نے 14 سالہ بہن کو اغوا کرلیا

بھائی کے سامنے مسلح افراد نے 14 سالہ بہن کو اغوا کرلیا

بھائی کے سامنے مسلح افراد نے 14 سالہ بہن کو اغوا کرلیاملزمان نے پسٹل تان کر مزاحمت کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھائی کے سامنے مسلح افراد نے 14 سالہ بہن کو گاڑی میں بٹھا کر اغوا کرلیا۔موضع جورا سکیسر کے رہائشی محمد ناظم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ہمشیرہ (ث) کو چک نمبر 43 شمالی، گنیانوالہ سے واپس لے کر جا رہا تھا عزیز کالونی کے قریب سفید رنگ کی گاڑی میں سوار چار افراد نے راستہ روک لیا۔ ملزمان نے پسٹل تان کر مزاحمت کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی اور اس کی ہمشیرہ کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر 9 نمبر چونگی، مین لاری اڈا کی جانب فرار ہوگئے ۔ بھائی کا کہنا ہے کہ اس نے تعاقب کر کے اپنی بہن کی تلاش کی مگر کوئی سراغ نہ مل سکا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...