دوائی لینے گھر سے نکلنے والا سالہ بزرگ پر اسرار طور پر غائب

دوائی لینے گھر سے نکلنے والا سالہ بزرگ پر اسرار طور پر غائب

دوائی لینے گھر سے نکلنے والا سالہ بزرگ پر اسرار طور پر غائب رشتہ داروں سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا، لیکن بزرگ کا کوئی سراغ نہ مل سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دوائی لینے گھر سے نکلنے والا سالہ بزرگ پر اسرار طور پر غائب ہو گیاپھلروان کے رہائشی ندیم خان نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد کریم بخش دوائی وغیرہ لینے گھر سے پھلروان گئے تھے ، تاہم کافی دیر گزرنے کے باوجود واپس نہ آئے ۔ تشویش پر اس نے دیگر کے ہمراہ پھلروان اور گردونواح میں تلاش کیا جبکہ رشتہ داروں سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا، لیکن بزرگ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ بیٹے نے شبہ ظاہر کیا کہ نامعلوم افراد نے اس کے والد کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اغوا کرلیا ہے ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...