مویشی چوری کی 21 وارداتوں میں مطلوب 3 رکنی گینگ گرفتار

مویشی چوری کی 21 وارداتوں میں مطلوب 3 رکنی گینگ گرفتار

مویشی چوری کی 21 وارداتوں میں مطلوب 3 رکنی گینگ گرفتار برآمد ہونے والا 19 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ اصل مالکان کے حوالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری، نقب زنی اور مویشی چوری کی 21 سے زائد وارداتوں میں مطلوب 3 رکنی گینگ قانون کے شکنجے میں آگیا، تھانہ لکسیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 19 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں چوری، نقب زنی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے ، پولیس نے کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے برآمد ہونے والا 19 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا۔ ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...