2ٹریکٹروں کے فراڈ کے مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار
2ٹریکٹروں کے فراڈ کے مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار 23 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس نے 2 ٹریکٹروں کے فراڈ کے مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا، 23 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لئے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 2 عدد ٹریکٹروں کے فراڈ کے مقدمات میں مطلوب ملزم بشیر احمد ولد وزیر احمد قوم ڈھلی سکنہ لعلو خیالانوالہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے دوران تفتیش دونوں ٹریکٹروں کی مالیتی رقم 23 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments