ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے صفائی کے عمل کو مزید تیز کردیا

ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے صفائی کے عمل کو مزید تیز کردیا

ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے صفائی کے عمل کو مزید تیز کردیاسی ایم پنجاب پارک، گرین بس اسٹیشن اور دیگر مقامات پر بھی صفائی جاری

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید تیز کردیا۔ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ مومن میں خصوصی ڈیپ کلیننگ آپریشن کیا، جبکہ سی ایم پنجاب پارک، گرین بس اسٹیشن اور شہر کے دیگر اہم مقامات پر بھی صفائی کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ صفائی ٹیموں کی جانب سے پارک کے مختلف حصوں، سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے ساتھ ساتھ جھاڑیوں اور گھاس کی صفائی بھی کی گئی۔انتظامیہ کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور شہریوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے صفائی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے عمل کو مؤثر اور مسلسل یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...