فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوںپر چھاپے ، خراب اشیا تلف

فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوںپر چھاپے ، خراب اشیا تلف

فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوںپر چھاپے ، خراب اشیا تلف 6.65کلوگرام زائدالمیعادکھانے کی اشیا ء،7کلوزائدالمیعاد سفید تل، 10کلو گوشت ضائع

میانوالی (نامہ نگار)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں!ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد اور ڈپٹی کمشنر شاہدعباس کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 22520لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت6.65کلوگرام زائدالمیعادکھانے کی اشیا ء،7کلوزائدالمیعاد سفید تل، 10کلوگرام گوشت،4.9کلوبسکٹ،10لیٹرمشروبات،0.5کلوگرام مضر صحت مصالحہ ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر240500روپے کا جرمانہ کیا گیا۔مزیدبراہ چیکنگ کے دوران میانوالی میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں واٹر پلانٹ کو حفظان صحت کے اصولوں پرکام نہ کرنے پر عارضی طورپرکام کرنے سے روک دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...