میانی میں تعلیمی سرگرمیوں کے پرجوش آغاز کے لیے استقبالیہ تقریب
میانی( نامہ نگار )نمرہ اویس گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میانی میں بچوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی سرگرمیوں کے پرجوش آغاز کے لیے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
صبح سویرے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بھیرہ نمرہ اویس نے ڈپٹی ڈی ای او بھیرہ مدثر عباس اور اے ای او وقاص صفدر کے ہمراہ سکول کا دورہ کیا اس موقع پر پرنسپل محمد ارشد اور سکول اساتذہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس، تعلیمی افسران اور اساتذہ نے سکول آنے والے بچوں کا گیٹ پر استقبال کیا ان پر پھول نچھاور کیے اور بچوں میں تعلیمی گفٹس تقسیم کیے تحائف پا کر ننھے طلبہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری تعلیمی اداروں کو طلبہ کے لیے پرکشش دوستانہ اور محفوظ بنایا جائے تاکہ بچے شوق و جذبے سے حصولِ تعلیم کی طرف راغب ہوں انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب صوبے بھر کے سکولوں میں بہترین تعلیمی ماحول، بنیادی سہولیات اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے حق سے محروم نہ رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments