میانوالی میں عید میلاد النبیؐ نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی
میانوالی (نامہ نگار)صنعت زار میانوالی میں عید میلاد النبیؐ نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تلاوتِ قرآنِ پاک، نعت خوانی، بیان اور دُعا کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کی، جن میں محترمہ زبیدہ شاہین، منیجر کرائسس سنٹر محترمہ ثاقبہ زیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹرSERC؛ محترمہ سمیرا شاہین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر دارالامان اور محترمہ عمارہ اختر، سائیکالوجسٹ دارالامان شامل تھیں۔یہ تقریب فاطمہ احمد کی زیرِ نگرانی اور رہنمائی میں منعقد ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments