ادویات، سرجیکل آلات کی مبینہ مہنگے داوموں خریداری، قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

ادویات، سرجیکل آلات کی مبینہ مہنگے داوموں خریداری، قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

بعض اشیاء کی خریداری میں مبینہ طور پر 70سے 80فیصد تک غیر معمولی منافع کمایاگیا،تحقیقات بڑے نام سامنے آنے کے بعد خاموشی کی نذر ،کارروائی سامنے نہ آسکی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں کے لیے ادویات، انجکشنز اور سرجیکل آلات کی مبینہ مہنگے داموں خریداری سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان بابت شروع ہونے والی تحقیقات بڑے نام سامنے آنے کے بعد خاموشی کی نذر ہوگئیں، جن ڈسٹری بیوٹرز اور سپلائرز پر سرکاری اداروں سے مبینہ ملی بھگت کے ذریعے بھاری منافع کمانے کے الزامات عائد ہوئے تھے وہ آج بھی شہر کے بااثر حلقوں اور انتظامی شخصیات کے گرد دکھائی دیتے ہیں، مگر کسی کے خلاف کارروائی سامنے نہ آسکی۔ ایک سال قبل سامنے آنے والے معاملے میں سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال، ٹی ایچ کیو بھلوال، سلانوالی، کوٹ مومن، دیگر ٹی ایچ کیوز اور آر ایچ سیز میں ادویات و سرجیکل سامان کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق سابق کمشنر سرگودھا نے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر کو معاملے کی چھان بین، ذمہ داروں کا تعین اور محکمانہ کارروائی کے ساتھ کیس اینٹی کرپشن کو بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بعض ادویات اور انجکشنز مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں کئی گنا مہنگے خریدے گئے جبکہ بعض اشیاء کی خریداری میں مبینہ طور پر 70 سے 80 فیصد تک غیر معمولی منافع دیا گیا، متعدد کمپنیوں اور سپلائرز کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...