ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ صفائی آپریشن کے بعد کی صورتحال کا موقع پر جائزہ لیا،براہِ راست فیڈ بیک بھی لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز محمد عاطف سندھو نے گزشتہ شب شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور ستھرا پنجاب کے تحت جاری صفائی آپریشن کے بعد کی صورتحال کا موقع پر جائزہ لیا۔ اے ڈی سی ایم ایس نے سلیمان پورہ، بابو محلہ، حمید ٹاؤن، ہلال احمر ہسپتال کی بیک سائیڈ، استقلال آباد، قائداعظم کالونی، اولڈ سول لائن اور لک کالونی سمیت دیگر شہری علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر صفائی کے بعد کی صورتحال، گلیوں اور سڑکوں سے کوڑا کرکٹ کے بروقت اٹھاؤ اور مجموعی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔محمد عاطف سندھو نے صفائی کے حوالے سے شہریوں سے براہِ راست فیڈ بیک بھی لیا اور ان سے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال، کوڑا اٹھانے کے عمل اور درپیش مسائل بارے دریافت کیا۔

انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات اور نشاندہی کو فوری طور پر دور کیا جائے اور صفائی کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے عمل کی مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک دوروں کا مقصد صفائی آپریشن کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے انتظامات کو مزید مؤثر بنانا ہے ۔ اے ڈی ایم ایس نے واضح کیا کہ صفائی کے معاملات میں غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی کے ساتھ شہریوں کی شکایات کے ازالے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...