رقم واپس مانگنے پربیٹوں نے اپنی معمر ماں کو ہی پیٹ ڈالا

رقم واپس مانگنے پربیٹوں نے اپنی معمر ماں کو ہی پیٹ ڈالا

رقم واپس مانگنے پربیٹوں نے اپنی معمر ماں کو ہی پیٹ ڈالا دو ماہ سے اسے مبینہ طور پر ذہنی اذیت اور زدوکوب کا نشانہ بنا رہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی منظور حیات کالونی میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم واپس مانگنے پر بد بخت بیٹوں نے اپنی معمر ماں کو ہی پیٹ ڈالا متاثرہ صغراں بی بی نے پولیس کو بتایاکہ اس کے بیٹے فیصل اور ممتاز اپنی فیملی کے ہمراہ الگ رہتے ہیں اور گزشتہ دو ماہ سے اسے مبینہ طور پر ذہنی اذیت اور زدوکوب کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ فیصل کے ذمے اس کے 2 لاکھ 50 ہزار روپے واجب الادا تھے ، گزشتہ روز رقم کا مطالبہ کرنے پر اس نے مبینہ طور پر خاتون کو پکڑ کر گھسیٹا اور تشدد کیا جبکہ رقم واپس کرنے سے انکار کردیا۔ جبکہ بہو مریم فاطمہ بھی مبینہ طور پر گالم گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیوں میں شریک ہے ۔ پولیس نے فیصل ممتاز اور مریم فاطمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...