گھریلو جھگڑے پرتشدد سے خاتون کے پیٹ میں بچہ جاں بحق
گھریلو جھگڑے پرتشدد سے خاتون کے پیٹ میں بچہ جاں بحق ملزم نے اسے بالوں سے پکڑ کر تھپڑ مارے اور پیٹ میں زور سے لات ماری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے ہجن میں گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ تشدد سے 8 ماہ کی حاملہ خاتون کے پیٹ میں موجود بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق وقار علی کو علی ودیگر افراد نے مبینہ طور پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا شور سن کر اس کی حاملہ اہلیہ نمرہ بی بی شوہر کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچی تو الزام ہے کہ ایک ملزم نے اسے بالوں سے پکڑ کر تھپڑ مارے اور پیٹ میں زور سے لات ماری، جس سے خاتون کی طبیعت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے THQ کوٹ مومن کے بعد DHQ سرگودھا ریفر کردیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق پیٹ میں موجود بچہ چوٹ کے باعث جاں بحق ہوچکا تھا، جسے آپریشن کے ذریعے مردہ حالت میں نکالا گیا۔ تھانہ کوٹ مومن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments