واسا عملے کی چھٹی کے باعث نظامِ صفائی بری طرح متاثر

 واسا عملے کی چھٹی کے باعث نظامِ صفائی بری طرح متاثر

واسا عملے کی چھٹی کے باعث نظامِ صفائی بری طرح متاثر گلیوں اور بازاروں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے گٹر ابل کر بہنے لگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اتوار کے روز ستھرا پنجاب اور واسا عملے کی چھٹی کے باعث شہر بھر کا نظامِ صفائی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، جس کے نتیجے میں شہر مختلف مقامات پر کھنڈرات اور ابلتے گٹروں کا منظر پیش کرنے لگا ذرائع کے مطابق عملے کی چھٹی کے باعث نہ کوڑا اٹھایا گیا اور نہ ہی گٹروں کی صفائی ممکن ہو سکی، جس کے نتیجے میں شہر کی گلیوں اور بازاروں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے جبکہ کئی علاقوں میں گٹر ابل کر سڑکوں پر بہنے لگے ۔ ابلتے گٹروں کے گندے پانی اور کوڑے کے ڈھیروں کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تعفن نے فضا کو بھی آلودہ کر دیا ،صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی کہ شہریوں کو خود ہی اپنی گلیوں اور بازاروں کی صفائی کا بیڑا اٹھانا پڑا۔ متعدد علاقوں میں مکینوں نے جھاڑو اور دیگر آلات کے ذریعے خود کوڑا سمیٹا اور گٹروں کے آس پاس کی صفائی کی تاکہ روزمرہ کے مسائل میں کچھ کمی لائی جا سکے ،شہریوں نے متعلقہ اداروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چھٹی کے دن بھی صفائی کے ہنگامی انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ عوام کو اس نوعیت کی پریشانی سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...