کیٹگری اے میں مطلوب اشتہاری مجرم رستم علی گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ جھاوریاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کیٹگری اے میں مطلوب اشتہاری مجرم رستم علی کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا،اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی مجرم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments