اخراجات مانگنے پر شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

اخراجات مانگنے پر شوہر نے  بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 36 شمالی میں بچوں کے اخراجات مانگنے پر شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،متاثرہ ارم بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی 13 سال قبل محمد اشرف سے ہوئی تھی اور ان کے چار بچے ہیں۔

 جبکہ شوہر مبینہ طور پر آئے روز اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا جس پر وہ گھریلو عزت کے باعث خاموش رہی،گزشتہ صبح اس نے بچوں کے خرچ کے لیے رقم مانگی تو شوہر نے اسے بالوں سے پکڑ کر تشدد شروع کردیا، شور سن کر پڑوس کی خواتین نے موقع پر پہنچ کر اسے شوہر سے چھڑایا، جس کے بعد اس نے پولیس ایمرجنسی 15 پر اطلاع دی، جس پرملزم کے خلافچ مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...