نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث2رُکنی گینگ گرفتار
نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث2رُکنی گینگ گرفتارلاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد،قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا) تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کاروائی، چوری، نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث2رُکنی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔ ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایات پر ڈی ایس پی کوٹ مومن ناصر محمود پنوں کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا زید عبداﷲ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری، موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2رُکنی گینگ کوگرفتارکیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عبداﷲ خان اور عمر حیات کے قبضے سے رقم مبلغ6لاکھ30ہزارروپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمدکرکے بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments