شیلٹر ہوم کی کاوشیوں سے گونگی بہری خاتون اہلِ خانہ سے مل گئی

شیلٹر ہوم کی کاوشیوں سے گونگی بہری خاتون اہلِ خانہ سے مل گئی

شیلٹر ہوم کی کاوشیوں سے گونگی بہری خاتون اہلِ خانہ سے مل گئی خاتون کے فنگر پرنٹس لئے گئے اورتصدیق کے بعد خاتون کا تعلق اوکاڑہ سے نکلا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شیلٹر ہوم سرگودھا کی کاوشیں رنگ لے آئیں، گونگی بہری خاتون 20 روز بعد اہلِ خانہ سے مل گئی،بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم 26 سالہ خاتون صدیقی بی بی کو 20 روز قبل بھلوال کی عدالت کے ذریعے شیلٹر ہوم سرگودھا منتقل کیا گیا تھا۔ خاتون نہ بول سکتی تھی، نہ سن سکتی تھی اور نہ ہی پڑھنے لکھنے کی صلاحیت رکھتی تھی، جس کے باعث وہ اپنا نام، پتہ یا کسی شناختی علامت سمیت اہلِ خانہ سے متعلق کوئی معلومات فراہم کرنے سے قاصر تھی،خاتون کے خاندان کی تلاش کے لیے شیلٹر ہوم انتظامیہ نے مختلف متعلقہ اداروں اور افراد سے رابطہ کیا، جن میں جاب ہولڈر اسپیشل پرسنز، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ اور پولیس شامل تھے ۔ بعد ازاں سیف سٹی ری یونیفکیشن ٹیم کے تعاون سے خاتون کے فنگر پرنٹس حاصل کیے گئے اور ان کی تصدیق کے بعد خاتون کا تعلق جندران کلاں، حجرہ شاہ مقیم، ضلع اوکاڑہ سے معلوم ہوا ،خاتون کے اہلِ خانہ سے رابطہ کرکے انہیں سرگودھا بلایا گیا، جہاں ضروری تصدیق اور قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد صدیقی بی بی کو بحفاظت اس کے پیاروں کے حوالے کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...