طالبہ کا 11 لاکھ 50 ہزار فیس ادارے تک جمع نہ کرانے کا الزام
طالبہ کا 11 لاکھ 50 ہزار فیس ادارے تک جمع نہ کرانے کا الزاممبینہ فراڈ کے باعث اس کی تعلیم اور مستقبل متاثر ہوا، عریبہ انور ، مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں اے سی سی اے کی طالبہ سے مبینہ طور پر 11 لاکھ 50 ہزار روپے کی فیس وصول کرکے رقم متعلقہ ادارے تک جمع نہ کرانے کا الزام، طالبہ نے کالج انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا، ملت آباد کی رہائشی عریبہ انور نے پولیس کو بتایا کہ 2022 میں لاجکس کالج زیدی روڈ میں اے سی سی اے کے لیے داخلہ لیا جہاں تعینات اختر عباس خود کو ایڈمن آفیسر ظاہر کرتے ہوئے مختلف اوقات میں فیس کی مد میں رقم وصول کرتا رہا اور طالبہ کو یقین دلاتا رہا کہ اس کے کورسز آن لائن مکمل ہورہے ہیں، ملزم مبینہ طور پر فیس جمع کرانے کے نام پر جعلی کاغذات بھی تیار کرکے طالبہ کو موبائل پر ارسال کرتا رہا، تاہم جب طالبہ نے فیس جمع کرانے کے لیے اکاؤنٹ نمبر طلب کیا تو ملزم ٹال مٹول سے کام لیتا رہا، بعد ازاں طالبہ نے اپنی فیس کا ریکارڈ چیک کیا تو مبینہ طور پر انکشاف ہوا کہ تین سال کے دوران ادا کی گئی مجموعی 11 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم متعلقہ ادارے تک پہنچی ہی نہیں، متاثرہ طالبہ کے مطابق مبینہ فراڈ کے باعث اس کی تعلیم اور مستقبل متاثر ہوا، جس پر تھانہ ساجد شہید سرگودھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments