راجباہ میں مویشی داخل کرنے سے آبپاشی نظام کو شدید نقصان

راجباہ میں مویشی داخل کرنے سے آبپاشی نظام کو شدید نقصان

راجباہ میں مویشی داخل کرنے سے آبپاشی نظام کو شدید نقصان نہر کے کنارے ٹوٹنے کے خدشے پر محکمہ آبپاشی نے کارروائی شروع کردی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) راجباہ میں مویشی داخل کرنے سے سرکاری آبپاشی نظام کو شدید نقصان پہنچنے اور نہر کے کنارے ٹوٹنے کے خدشے پر محکمہ آبپاشی نے کارروائی شروع کردی، محکمہ آبپاشی کے مطابق جنید اقبال نامی شخص مبینہ طور پر 15 مویشی راجباہ کھادر فیڈر میں داخل کرتا رہا جس سے راجباہ کی پٹری، پٹرولنگ بینک اور کناروں کو نقصان پہنچا جبکہ پختہ سڑک بھی متاثر ہونے لگی، محکمہ آبپاشی حکام کا کہنا ہے کہ راجباہ کے کناروں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث نہر ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ، جس پر تھانہ میلہ پولیس نے جنید اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...