سیمنٹ فیکٹری سکندرآباد کے 3 ملازمین ٹریفک حادثہ میں زخمی
واں بھچراں( نمائندہ دنیا)کار میں سوار میپل لیف سیمنٹ فیکٹری سکندرآباد کے ملازمین، احمد سعید ٹیکنیشن، لسیف الاسلام سپروائیزر اور دلشاد زخمی ہو گئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
گزشتہ روز میانوالی سرگودھا روڈ مظفر پور لنک روڈ پر کار کو حادثہ پیش ایا کار میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے .بتایا گیا ہے کہ مظفر پور لنک روڈ سے آنے والی ایک مسافر بس نے مین روڈ کے قریب بریک لگائی تو اسی اثنا میں مین روڈ پر سرگودھا سائیڈ سے آنے والی تیز رفتار مہران کار ڈرائیور نے بس سے بچنے کوشش کی مگر کار پلٹی کھاتے ہوئے دور جا گری ۔جس سے کار میں سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122 نے میانوالی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس میں ایک شدید زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments