پتھر مارکیٹ میں ماحولیاتی منظوری میں تاخیر، ای نیلامی رک گئی

پتھر مارکیٹ میں ماحولیاتی منظوری میں تاخیر، ای نیلامی رک گئی

پتھر مارکیٹ میں ماحولیاتی منظوری میں تاخیر، ای نیلامی رک گئی منظوری میں تاخیر کے باعث چھوں سینڈ اسٹون بلاکس کی ای نیلامی آگے نہیں بڑھ پا رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کی پتھر مارکیٹ کڑانہ ہلز میں 6 نئے سینڈ اسٹون بلاکس کی ماحولیاتی منظوری میں تاخیر سے ای نیلامی کا عمل لٹک گیا، جس کے باعث نہ صرف قانونی طور پر کان کنی شروع ہونے میں رکاوٹ ہے بلکہ حکومتی خزانے کو اربوں روپے کے متوقع ریونیو سے بھی محرومی کا سامنا ہے ۔ محکمہ تحفظ ماحولیات سرگودھا ڈویژن کی جانب سے ضلعی ماحولیاتی منظوری کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کرنے اور چھوں بلاکس کی IEEمنظوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ دستاویزات کے مطابق متعلقہ درخواستیں 23 جولائی 2026 کو ای بز پنجاب کے ذریعے جمع کرائی گئیں، تمام مطلوبہ دستاویزات اور فیس بھی جمع کروائی گئی، جبکہ محکمہ ماحولیات سرگودھا کی جانب سے 25 اگست کو سائٹ انسپیکشن رپورٹس بھی مکمل کرلی گئیں۔ اس کے بعد یکم ستمبر کو ضلعی ماحولیاتی منظوری کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست بھی کردی گئی، تاہم تاحال معاملہ منظوری کا منتظر ہے ۔ ذرائع کے مطابق منظوری میں مسلسل تاخیر کے باعث چھوں سینڈ اسٹون بلاکس کی ای نیلامی آگے نہیں بڑھ پا رہی، کان کنی کا قانونی عمل شروع نہیں ہوسکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...