پولیو مہم کاپہلا روز، 2 لاکھ 84 ہزار بچوں کو قطرے پلاد یئے گئے

پولیو مہم کاپہلا روز، 2 لاکھ 84 ہزار بچوں کو قطرے پلاد یئے گئے

ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کااجلاس

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ مہم کے پہلے روز پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مسافر بس اڈوں سے کوئی بس یا ویگن پولیو ٹیموں کی کلیئرنس کے بغیر روانہ نہ ہو، جبکہ سکولوں میں مائیکرو پلان کے مطابق اہداف حاصل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے انٹرچینجز، بازاروں، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر پولیو ٹیمیں موجود رہنی چاہئیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ گھروں سے غیر حاضر بچوں کو تلاش کرکے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے تک کوششیں جاری رکھی جائیں۔ اجلاس میں ڈی ایچ او، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، مختلف محکموں کے افسران اور یونیسف و عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...