زرعی یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اظہار تشویش
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے رہنماؤں پروفیسر محبوب الزماں بٹ، میاں طاہر ایوب اور انوارالحق ایڈووکیٹ نے زرعی یونیورسٹی میں فیسوں میں ہونے والے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیم کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کرنا قابل قبول نہیں۔ ایک طرف مہنگائی نے عام آدمی کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں، جبکہ دوسری جانب بجلی، گیس، پٹرول، راشن اور دیگر بنیادی ضروریات کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ ایسے حالات میں والدین اپنے بچوں کی بھاری یونیورسٹی فیسیں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ تعلیم کے لیے بجٹ اور وسائل فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ زرعی یونیورسٹی انتظامیہ فیسوں میں اضافے کی وجوہات، اخراجات اور طلبہ پر پڑنے والے مالی بوجھ کی تفصیلات عوام کے سامنے لائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments