مرغیوں کی آلائشیں جمع کرنیوالی گاڑی سے اٹھنے والی بدبو سے شہری پریشان
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں مرغیوں کی آلائشیں جمع کرنے والی گاڑی سے اٹھنے والی بدبو، شہری پریشان تفصیلات کے مطابق شہر میں مرغیوں کی آلائشیں جمع کرنے والی گاڑی سے اٹھنے والی شدید بدبو کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آلائشیں جمع کرنے والی گاڑی دن کے اوقات میں بازار سے گزرتی ہے ، جس سے تعفن پھیلنے کے ساتھ شہریوں، دکانداروں اور خریداروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے گاڑی کے مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑی کو رات 10 بجے کے بعد بازار میں داخل کیا جائے۔ تاکہ کاروباری اوقات میں بدبو اور تعفن سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے ۔ شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے بھی معاملے کا نوٹس لینے اور مناسب اوقات کار مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments