عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

عظیم الشان تحفظ ختم نبوت  کانفرنس کا انعقاد

خوشاب(نمائندہ دُنیا)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سر زمین جوہر آباد پر نسل نو کے قلب کو نور ایمان سے منور کرنے اور عقیدہ ختم نبوت کے فروغ کیلئے عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

 اس ایمان افروز کانفرنس میں جوہر آباد خوشاب اور نواحی علاقوں سے آنیوالے شمع رسالت کے سینکڑوں پروانے شریک تھے ۔ کانفرنس سے حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد حضر ت علامہ محمد عثمان بیگ،مولانا نور محمد ہزاروی، مولانا محمد ابو بکر مدنی سمیت دیگر جید علمائے کرام نے خطاب کیا ۔ مقررین نے عقیدہ ختم نبوت کو جزو ایمان قرار دیتے ہوئے اس کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا وہ بنیادی اور اہم عقیدہ ہے جس پر پورے دین کا انحصار ہے اگر یہ عقیدہ محفوظ ہے تو پورا دین محفوظ ہے اگر یہ عقیدہ محفوظ نہیں تو دین محفوظ نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...