اشتہاریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کیلئے اقدامات شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومتی ہدایت پر ایف آئی اے کو مختلف مقامات میں مطلوب ملزمان /اشتہاریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔
ان کا تعلق سرگودھا سمیت دیگر اضلاع سے ہے ،جن کے کوائف متعلقہ ضلعی افسران کو ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ اب تک حاصل شدہ معلومات کے مطابق سامنے آنیوالی جائیدادیں فوری طور پر بحق سرکار ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ لینڈ ریکارڈ سنٹرز سے ان کی مزید پراپرٹیوں کا پتہ لگا کر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments