کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیو سیٹلائٹ ٹاؤن اعوان چوک میں 16 مرلہ دو منزلہ گھر کے گراؤنڈ فلور پر واقع بند کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تین فائر وہیکلز اور دو موٹربائیکس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں اور فوری فائر فائٹنگ آپریشن شروع کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی معلومات میں بجلی کے اتار چڑھاؤ کے باعث اے سی بریکر میں ہونے والی سپارکنگ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا گیا ہے ، فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائر فائٹنگ اور کولنگ آپریشن کے ذریعے آگ پر مکمل قابو پالیا اور اسے گھر کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے باعث تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی املاک بڑے نقصان سے محفوظ رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments